ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور :رفع حاجت کے لئے لوٹے شخص کی مشتبہ حالت میں موت

مرڈیشور :رفع حاجت کے لئے لوٹے شخص کی مشتبہ حالت میں موت

Mon, 04 Dec 2017 18:13:25    S.O. News Service

بھٹکل:4/ دسمبر(ایس اؤنیوز) تعلقہ کے مرڈیشور پولس تھانہ حدود میں بائیلور سمندری ساحل پر ایک شخص کی لاش مشکوک حالت میں پائی گئ ہے، جس کی شناخت   بائیلور کے سامراجیا لکشمی نارائن دیواڑیگا عرف بھنڈاری(32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سامراجیا سنیچر کی شام قریب سات بجے رفع حاجت کے لئے گھر سے نکلا تھا، مگر اگلے روز اس کی لاش سمندر کنارے سے برآمد ہوئی۔

اتوار کی صبح ساحل سمندر پر جب مہلوک کی نعش پائی گئی تو چہرے پر زخم کے نشانات تھے اور پورے چہرے پر ریت لگی ہوئی تھی ، چہرےپر زخم اور ریت کی موجودگی سے ہی ہلاکت کو لےکر شبہات جتائے جارہے ہیں۔ معاملے کو لے کر مرڈیشور پولس تھانے میں بائیلور گرام پنچایت کے ممبر کرشنا منجوناتھ دیواڑیگا نے شکایت درج کی ہے۔ پولس نے کیس درج کرلینے کے بعد کرائم برانچ کے پی ایس آئی بھیم سنگھ لمانی کی نگرانی میں جانچ شروع کردی ہے۔ نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعداہل خانہ سونپ دی  گئی ہے۔

1_(3).jpg


Share: